ابنا: يہ بحري مشقيں ايران کي سمندري حدود کے علاوہ بين الاقوامي آبي حدود کےوسيع علاقوں ميں انجام پارہي ہيں -
ولايت نوے نامي اسلامي جمہوريہ ايران کي بحريہ کي بڑي بحري فوجي مشقيں جاري ہيں جن کے دوران جديد ترين ميزائيلوں اور انتہائي پيشرفتہ سائبري اور مواصلاتي نظام سے استفادہ کيا جارہا ہے يہ بحري مشقيں ايران کي سمندري حدود کے علاوہ بين الاقوامي آبي حدود کےوسيع علاقوں ميں انجام پارہي ہيں -
مذکورہ بحري فوجي مشقيں سنيچر کو شروع ہوئيں اور آئندہ تين جنوري تک جاري رہيں گي -
اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي بحريہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے جماران نامي ڈسٹرائر کے عرشے پر کھڑے ہو کر ان مشقوں کے باضابطہ شروع ہونے کا اعلان کيا اس موقع صحافيوں اور نامہ نگاروں کي بھي ايک بڑي تعداد موجود تھي انہوں نے کہا کہ ان فوجي مشقوں کي حدود آبنائے ہرمز سے لے کر بحيرہ عمان اور بحر ہند کے آزاد سمندري علاقوں تک پر محيط ہيں اور بيس درجہ شمالي ارض بلد ميں انجام پارہي ہيں-
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنيا کے مختلف علاقوں منجملہ يورپ کے لئے توانائي کي سپلائي و ترسيل کا ہميشہ ہي ايک اہم اسٹرٹيجک گذرگاہ تصور کي جاتي ہے اور علاقے کي سلامتي و استحکام کے نعرے کے ساتھ ولايت نوے نامي بحري فوجي مشقوں کا آبنائے ہرمز سے آغاز اسلامي جمہوريہ ايران کي امن پسندانہ پاليسيوں کي علامت ہے - اسلامي جمہوريہ ايران کے حکام نے بارہا کہا ہے کہ انہوں نے آبنائے ہرز ميں سيکورٹي و سلامتي کو يقيني بنانے کے لئے ضروري تدابير اپنا رکھي ہيں اور وہ کبھي بھي اس بات کي اجاز ت نہيں ديں گے کہ کوئي اس اسٹريٹجک آبي گذرہ کي سلامتي کو نقصان پہنچائے کيونکہ اس آبي گذرہ گاہ سے علاقے اور پوري دنيا کے ممالک کو فائدہ پہنچتا ہے -
ليکن ساتھ ہي اگر کسي نے ايران کے مفادات کو نقصان پہنچانے کي کوشش کي تو يہ اسلامي جمہوريہ ايران کا حق ہے کہ وہ اس کا جواب دينے کے لئے اسٹريٹجک فيصلے کرے -
اسلامي جمہوريہ ايران کي فوج کي بحريہ کے سربراہ نے کہا کہ ايسا پہلي بار ہے کہ يہ بحري فوجي مشقيں بيس لاکھ مربع کيلوميٹر کے علاقے ميں انجام پارہي ہيں - ايراني فوج کي بحريہ کے سربراہ ايڈمرل حبيب اللہ سياري نے زور دے کر کہا ہے کہ موجودہ ولايت نوے نامي بحري فوجي مشقيں سابقہ بحري فوجي مشقوں سے کافي مختلف ہيں جن کے دوران فوج کي جديدترين ٹکنالوجي سے استفادہ کيا جارہا ہے -
ان بحري فوجي مشقوں ميں آبدوزوں ، ڈسٹرائر ، اور ميزائل انداز جنگي بحري جہازوں اور اطلاعات حاصل کرنے والي آبدوزوں نيز فضائيہ کے جنگي ہيلي کاپٹروں، ڈرون طياروں اور زمين سے سمندر ميں مار کرنے والے ميزائلوں سے استفادہ کيا جارہا ہے -
موجودہ بحري فوجي مشقوں کے اختتام پر بحريہ کے جوان بحري مارچ پاسٹ کريں گے - اسلامي جمہوريہ ايران کے حکام کا کہنا ہے کہ ولايت نوے نامي بحري فوجي مشقوں کا اپنے ہمسايہ ملکوں کے لئے پيغام امن و صلح اور دوستي کا پيغام ہے ان بحري فوجي مشقوں کا کاميابي کے ساتھ انعقاد اس حقيقت پر تاکيد ہے کہ علاقے کي امن و سلامتي صرف علاقے کے ہي ملکوں کے ہاتھوں ممکن بنائي جاسکتي ہے اور تجربے سے يہ بات ثابت ہوچکي ہے کہ علاقے ميں اغيار کي موجودگي سے صرف بدامني ميں ہي اضافہ ہوا ہے. ..............
/169